تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:43

امریکی سفارتخانہ ، کوئٹہ میں دہشتگردکارروائی کی مذمت

اے آر وائی - امریکی سفارتخانے نےکوئٹہ میں ہونےوالے دہشتگردحملے کی شدید مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں امریکہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔



امریکی سفارتخانے سے جاری ہونےوالے بیان میں کہاگیا ہے کہ القاعدہ اوردہشتگردوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے پاکستانی عوام اورپاکستانی فورسز کی کوششوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے کوئٹہ میں ہونےوالے دہشتگردحملے میں جاں افراد کے خاندانوں سے اظہارہمدردی کیاگیا ہے۔ امریکہ کاکہناہے کہ اس مشکل گھڑی میں امریکہ پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.