تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:27

کراچی:طوفانی بارش،مختلف واقعات میں 12 افرادجاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں طوفانی بارش کے نتیجے میں مختلف واقعات میں بارہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ اہم شاہراؤں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک شدید جام ہے۔



بارش ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا جن میں ایم اے جناح روڈ ، جامع کلاتھ ،گرومندر ، سائٹ ، ناظم آباد ، لیاقت آباد اور دیگر علاقے شامل ہیں جس کی وجہ سے آفس سے گھروں کو روانہ ہونے والے افراد روڈوں پر پھنس گئے سڑکوں پر بانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں بند ہو گئیں جس سے ٹریفک کی روانی زیادہ متاثر ہو رہی ہے، جبکہ لیاقت آباد اور ناظم آباد کے انڈر پاسز بانی بھر جانے کے سبب بند ہو گئے ہیں۔ کے ای ایس سی کے سو سے زیادہ فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی نہیں ہے۔ پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ کرنٹ لگنے اور مختلف حادثات میں بارہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.