10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:9
وزیراعظم نے آرٹسٹ فنڈ اور نیشنل بک میوزیم کی منظوری دے دی
اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بیس کروڑ روپے پر مشتمل آرٹسٹ فنڈ اور وفاقی دارلحکومت میں نیشنل بک میوزیم کے قیام کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نے چودہ اگست کو قوم سے کئے گئے خطاب میں اعلانات پر عملدرامد کی منظوری دی جس کے تحت آرٹسٹ فنڈ ز کے قیام کی منظوری دی گئی جسے معروف رائٹرز اور فنکار چلائیں گے۔ وزیراعظم نے بائیس اپریل کو کتاب کے قومی دن کے طور پر منانے کی بھی منظوری دی۔
بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں کمرشل اتاشیوں کے تقرر کی بھی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں فلم اسٹوڈیو کے قیام اور سینما ہاو س کی تعمیر کی بھی منظوری دی۔