10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:28
ایم کیو ایم الزامات سے بھاگ رہی ہے ، شاہی سید
اے آر وائی - عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم الزامات سے بھاگ رہی ہے۔ایم کیو ایم دہشتگردتنظیم ہےاس پرپابندی لگنی چاہیے۔ایم کیوایم کے تینوں پریس کانفرنسز میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے الزامات کا جواب نہیں دیاگیا۔
کراچی مردان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہی سید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ذوالفقار مرزا کے الزامات کا جواب دے۔ ان کا کہناتھا کہ بارہ مئی کے مجرموں کو سزا نہ ملنے کی وجہ سے ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا۔ ایم کیو ایم کا مقصد سپریم کورٹ کو بلیک میل کرکے مجرموں کی پشت پناہی کرنا ہے۔
شاہی سید کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کے الزامات سے ایم کیو ایم راہ فرار اختیار کررہی ہے، الطاف حسین کی پریس کانفرنس کے بعد اردو بولنے والوں کیلئے حمایت بڑھ گئی ہے۔