11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:19
رحمان ملک اور ذوا لفقارمرزا ایک چہر ے کےدورخ ہیں،عمران خان
اے آر وائی - عمرا ن خان نے کہاکہ رحمان ملک اور ذوا لفقارمرزا ایک چہر ے کے 2رخ ہیں ، آصف زرداری سب کو رشوت دیتے ہیں اس لئے ایک زرداری سب پر بھارکا نعرہ لگایا جا تا ہے جبکہ پو ری قوم کو سپریم کو رٹ پر اعتماد ہے،اگر ذوالفقار مرزا کو سپریم کو رٹ پر اعتما د نہیں تو ہم کچھ نہیں کرسکتے ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ فوج کراچی کے مسئلے کا حل نہیں ہے،غیر جا نب دار پو لیس ہی شہر میں امن کا مسئلہ حل کرسکتی ہے ، گذشتہ سا لوں میں کراچی میں 6000 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے ، وقت آگیا ہے کے کراچی کو مسلح گروپوں سے بچا یا جائے ۔
عمران خان نے کہا کہ فخر الدین جی ابراہیم جیسے لو گو ں کوگورنر سند ھ بنا یا جائے ۔ عمران خان نے کہا کہ پا کستان تحریک انصا ف نے مسلح ونگ بنا نے کا عمل بڑی مشکل سے روکا ہے جبکہ کا رکنوں کا بہت د با ؤ تھا کے سیا ست کے لئے مسلح ونگ بنا یا جائے۔ ذوالفقار مرزا کے الزا ما ت پر سپریم کو رٹ تحقیقات کرے۔ میا ں نو از شریف کا دورہ خو ش آئیند اقدام تھا،صوبہ سندھ میں لا کھوں افراد سیلاب سے متا ثر ہو ئے ہیں۔لسا نیت کی بنیا د پر سیا ست کا خا تمہ کرنا ہو گا۔