12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:28
متحدہ کی دوبارہ حکومت میں شمولیت پر تحفظات ہیں،زاہدخان
اے آر وائی - عوامی نیشنل پارٹی نے ایم کیوایم کی حکومت میں دوبارہ شمولیت پرتحفظات کا اظہارکردیاہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں اے این پهی کے رہنما سینیٹر زاہد خان نے کہاکہ اسفندیار ولی خان نے اے این پی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
شاہی سید نے پارلیمانی کمیٹی کو کراچی کی صورت حال پر بریفنگ دی ۔ شاہی سید کا کہناتھاکہ کراچی میں آپریشن ان کی جماعت کے مطالبے پرہورہاہے۔نتائج کی برآمدگی تک آپریشن جاری رہنا چاہئے۔