12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:43
کراچی ،مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ،ٹریفک جام
اے آر وائی - کراچی میں تیسرے دن بھی مون سون بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
شہر کے مخلتف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہونے سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ہمیشہ کی طرح بارش کے ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہونے کی اطلاعات ہیں۔