تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:29

سیاسی جماعتیں اپنے کارکنوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں

اے آر وائی - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت امن و امان کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی گئی ہے ، کہ وہ اپنی جماعت کے اندر کارکنوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیں اور جو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائیں اسے پارٹی سے نکالا جائے۔



وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 21ستمبر سے ہفتہ بھائی چارگی منایا جائے گا۔ جس میں تمام زبان بولنے والوں کو یکجا کرکے مزار قائد پر جمع کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے اپیل کی گئی کہ وہ شہر میں امن کے لئے ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہ دیں بلکہ ہم آہنگی کی فضا بحال رکھی جائے۔ جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بدنام جرائم پیشہ عناصر بلوچستان فرار ہوگئے ہیں انہیں پکڑنے کے لئے وزارت داخلہ کی سطح پر رابطہ کرکے معلومات ایک دوسرے سے شیئر کی جائے گی تاکہ جائم پیشہ عناصر جہاں بھی ہوں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نادرا ایک افسر نامزد کریگا جوکہ ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل پولیس کراچی سے رابطہ میں رہے گا اورڈیٹا شیئر کریگا اور چھ ماہ تک ابتدائی معلومات کی ادائیگی وزارت داخلہ نادرا کو بحیثیت کمرشل آرگنائیزیشن کے کیس ٹوکیس ادا کریگا۔



سپریم کورٹ آف پاکستان کی ٹارگٹ کلرز کے الیکٹرانک میڈیا پر پیش کرنے سے متعلق ہدایات پر مکمل طور پر عمل کیا جائیگا اور ٹارگٹ کلرز کی فہرست ان کے نام اور دیگر تفصیلات آج میڈیا کو رلیز کی جا رہی ہیں۔ آئی جی پولیس سندھ کو ہدایت کی گئی کہ وہ تحقیقات کو حتمی شکل دیں اور ان تمام پولیس افسران کے چالان جوکہ وہاں تعینات رہے اور مجرموں کے خلاف کارروائی کی اور جنہیں گذشتہ دس سالوں کے دوران قتل کیا گیا ہے۔



اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ بات علم میں آئی ہے کہ بعض پولیس اہلکار مجرموں کو آپریشنل تفصیلات بتانے،وارننگ دینے، فون کرنے، مدد وغیرہ میں ملوث ہیں۔ آئی جی پولیس سندھ نے ہدایت کی کہ پولیس میں چھپی ان کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر تمام موٹرسائیکل استعمال کرنے والوں کو ہدایت کی گئی وہ کارآمد شناختی کارڈ، ڈرائیورنگ لائسنس اور موٹرسائیکل کے کاغذات اپنے ساتھ رکھیں جوکہ چیکنگ کے دوران دیکھے جا سکتے ہیں۔ پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وہ گذشتہ ایک سال کے دوران کلنگس، بھتہ اور دیگر جرائم میں ملوث تمام مجرموں کی جامع فہرست مرتب کریں اور عدالتوں میں جاری ٹرائیل کس مرحلے پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.