12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:34
پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد چارہزار سے تجاوز کر گئی
اے آر وائی - پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد 4ہزار چالیس ہوگئی ہے جبکہ صرف لاہور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3ہزار 576ہوگئی ہے۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں سےکرٹری صحت پنجاب محمد جہانزیب خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 438مریض زیر علاج ہیںجبکہ 8افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے ا نہوں نے بتایا کہ پنجاب میں آج ڈینگی بخار کے744نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں لاہور سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 648ہے۔سیکرٹری صحت کا کہنا تھاکہ وزیر اعلی پنجاب کی قائم کردہ کمیٹی نے مچھر مار دوائی کو معیاری قرار دیا ہے۔
جبکہ سری لنکا کے طبی ماہرین ڈینگی بخار کے خاتمے میں مدد کے لئے لاہور پہنچ رہے ہےں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ لیبارٹریوں کے اشتراک سے لاہور کے ہر ٹاؤن میں ایک بلڈ ٹیسٹنگ سنٹر قائم کردیاگیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں مشینری،سٹاف اور کاؤنٹرز میں اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کو بروقت سہولیات فراہم کی جاسکیں۔