13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:34
سیلاب سے متاثرہ سندھ کے عوام کی عملی مدد کی جائے گی،کائرہ
اے آر وائی - وزیر اعظم کی جانب سے بارش اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے قائم کمیٹی رکن قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سندھ کے عوام سے زبانی وعدے نہیں بلکہ عملی طور پر ان کی امداد کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں راجہ پرویز اشرف، نذر گوندل اور نیئر بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم کے ملک سے باہر ہونے پر تنقید نہ کی جائے وہ ملکی امور کے سلسلے میں بیرون ملک گئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں سے 55لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کو وفاقی حکوت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ راشن کے بیگ فراہم کئے جائیں گے۔ جبکہ ضلع بدین اور بے نظیر آبا دمیں دو فیلڈ اسپتال بھی قائم کئے جارہے ہیں۔