13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:43
لاہور: امریکی سفارتخانے کے ملازمین بھی ڈینگی کا شکار
اے آر وائی - امریکی قونصل جنرل لاہور کارمیلا کانرائے نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے متعدد ملازمین بھی ڈینگی سے بیمار ہوئے۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں امریکی قونصل جنرل نے شکوہ کیا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے حکومت پنجاب نے ابھی تک سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر امریکی حکومت سے کوئی مدد نہیں مانگی۔
کارمیلا کانرائے کے مطابق انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کی ہے۔ جس میں شہباز شریف نے انہیں بتایا ہے کہ
وہ سنگاپور سے تکنیکی معاونت حاصل کر رہے ہیں۔