تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:5

لاہور: ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی

اے آر وائی - پنجاب میں ڈینگی بخار وبا کی صورت اختیار کرگیا ۔ آج صبح لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک اور بچے کی ہلاکت کے بعد ڈینگی بخار سے جاں بحق افراد کی تعداد اکیس ہوگئی ہے ۔



پنجاب میں ڈینگی وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد چار ہزار تین سو ستائیس ہوگئی ہے جبکہ محکمہ صحت کے مطابق صرف لاہو رمیں ہی تین ہزار نو سو اٹھائیس مریض ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے ہیں ۔ ڈینگی بخار کے باعث لاہور کے تعلیمی ادارے آج سے دس روز کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔



ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 24 گھنٹے کے اندر لاہور میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کے لئے 20 مزید لیبارٹریز قائم کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.