تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:44

پاک فوج کیجانب سے فاٹا بے گھر افراد کیلئے امدادی سامان

اے آر وائی - لاہور فورٹریس اسٹیڈیم میں پاک فوج کی جانب سے فاٹا کے بے گھر افراد کے لئے اکتیس ٹرکوں پر مشتمل ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ کر دی گئی۔



فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں پاک فوج کے زیرانتظام فاٹا کے گیارہ ہزاربے گھر افراد کے لئے قائم امدادی کیمپ سے گھریلو استعمال کی بنیادی اشیاءپر مشتمل اکتیس ٹرکوں میں ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپےمالیت کا امدادی سامان روانہ کیا گیا اس موقع پر بریگیڈیر محمد افتخار احمد نے میڈیا کو بتایا کے ہماری کوشش ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج سے بھرپور تعاون کرنے والے ان بے گھر افراد کی امداد کویقینی بنایا جائے اور یہ سلسلہ مزید دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.