15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:35
ہزارہ صوبہ وقت کی آواز ہے،بابا حیدر زمان
اے آر وائی - تحریک ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے کہا ہے کہ ہزارہ صوبہ وقت کی آواز ہے۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ق لیگ تحریک صوبہ ہزارہ کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنا چاہتی ہے جبکہ وزیراعلی خیبر پختون خوا تحریک کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔
ان کے دورہ ہزارہ کے دوران ان کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ دہرایا کہ تحریک کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کی ایف آئی آر درج کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔