تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:23

ایبٹ آباد: رپورٹ حقائق کی بنیادپرمرتب کیجائے گی ،جسٹس جاوید

اے آر وائی - ایبٹ آباد عدالتی کمیشن کے سر براہ جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کمیشن نے اپنا تینتیس فیصد کام مکمل کر لیا ہے ،رپورٹ حقائق کی بنیادپر مرتب کی جائے گی کمیشن کی کوشش ہے کہ رپورٹ جلد از جلد مکمل کی جائے تاہم کو ئی حتمی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا،ڈاکٹر شکیل کو کسی صورت بھی امریکہ کے حوالے نہیں کیاجائے گا۔ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کا کمپاؤنڈ کا دورہ بہت ضروری تھا اس کے بغیررپورٹ مکمل نہیں ہو سکتی ،ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن کے ملک میں منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔



ایبٹ آباد خیبر پختو نخواہ ہاؤس میں سرکاری افسران کے بیا نات قلمبند ہونے کے بعد میڈیا بریفنگ میں جسٹس جاوید اقبال کا کہناتھا کہ ملک بھر کے عوام کی کمیشن کی رپورٹ پر نظریں لگی ہوئی ہیں کمیشن با اختیار ہے اور اسے کسی بھی عدالت کمیطابق اختیارحاصل ہیں وہ جب چاہے کسی کو بھی طلب کر سکتا ہے اور اب تک پاک فوج اور سول اداروں نے کمیشن سے بھر پور تعاون کیا ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ عوام اور میڈیا سے کمیشن کو جو تو قعات تھیں کہ وہ شواہد جمع کر وائیں گے ایسا نہیں ہوا، کمیشن پر کسی فرد یا ملک کا کو ئی دباؤ نہیں تربیلا میں امریکہ کے پاس سو ایکڑ زمین ہونے کے شوائد نہیں ملے، اسامہ کی ایبٹ آباد میں مو جو دگی کے بارے میں پو چھے گے سوال پر جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، لوگوں کی بیانات قلمبند کرنے کے حوالے سے درخواستوں کی چھان بین کر رہے ہیں اور جلد دوبارہ آکر بیا نات قلمبند کئے جائیں گے،قبل ازیں کمیشن کے سامنے سرکاری افسران نے تیسرے روز اپنے بیا نات قلمبند کروائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.