15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:35
الطاف حسین کا صدر زرداری کوفون،خیریت دریافت کی
اے آر وائی - ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے صدرآصف علی زرداری سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے اوران کی صحت سے متعلق دریافت کیا الطاف حسین نے صدرمملکت کے جلدصحت یاب ہونے کیلئے دعا بھی کی۔
صدرزرداری نے الطاف حسین کاشکریہ اداکیا،صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدرمملکت ان دنوں نجی دورے پرلندن میں مقیم ہیں۔جہاں پران کی انجیوگرافی کی گئی اوران کامکمل طبی معائنہ بھی کیاگیاتاہم طبی ماہرین نے انھیں مکمل طورپرصحت یاب قرادیدیاہے۔ذرائع کے مطابق کوشش کے باوجود ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اورصدرآصف علی زرداری کی ملاقات تاحال نہیں ہوسکی۔ صدرزرداری کل وطن واپس لوٹیں گے۔