17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:6
ڈاکٹرعمران فاروق شہید کا خون رائیگان نہیں جائیگا،الطاف حسین
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کنوینرشہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کوان کی پہلی برسی پرزبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ ڈاکٹرعمران شہیدکی پہلی برسی کی موقع پرایک بیان میں الطا ف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق نے جس طرح تحریک کی کامیابی کیلئے خدمات انجام دی اورآخری وقت تک ایک سچے، مخلص اورجانثارتحریکی ساتھی کی طرح ایم کیوایم کے نظرئیے کا پرچارکیا وہ قابل ستائش ہے اورتمام ذمہ داران و کارکنان کیلئے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید انقلاب ہی نہیں بلکہ حق پرستی کی اس تحریک کے ایک ایسے عظیم ہیروہیں جن کانام ایم کیوایم کی تاریخ میں کبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ پوری تحریک اورپوری قوم اپنے اس شہید رہنماء کوان کی قربانیوں پرسلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کاخون رائیگان نہیں جائیگا اورحق پرستی کی یہ تحریک اپنی منزل پرضرورپہنچے گی۔ الطاف حسین نے شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی مغفرت ان کے درجات کی بلندی اورتمام سوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ شہید ڈاکٹرعمران فاروق کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اوران کے قاتلوں کو کیفرار کردار تک پہنچائے۔