تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:6

القاعدہ آپریشن چیف کے مارے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی،اطہرعباس

اے آر وائی - مسلح افواج کے ترجمان اطہر عباس نے کہاہے کہ القاعدہ کے آپریشن چیف ابو حفص الشہری کے امریکی حملے میں مارے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔



برطانوی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا تھا آئی ایس پی آر کو القاعدہ کے آپریشن چیف ابو حفص الشہری کے امریکی حملے میں مارے جانے کی کوئی معلومات نہیں۔



اس سے پہلے امریکی انٹیلی جنس حکام نے کہا تھا چند روز پہلے امریکی ڈرون حملے میں پاکستان میں القاعدہ کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ سعودی شہری ابو حفص الشہری کو ہلاک کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.