تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:7

پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن مدد اِیسٹ جاری

اے آر وائی - سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن مدد اِیسٹ جاری ہے جس میں پاک بحریہ کی 39زولوبوٹس اور 40 او بی ایم کشتیاں متاثرین سیلاب کی مدد میں مصروف عمل ہیں ۔



ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مریضوں کی منتقلی اور فرسٹ ایڈ کی فراہمی کے لئے تین ایمبولینس کی فراہمی کی گئی ہیں اور پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیمیوں کا ضلع بدین، سانگھڑ، بے نظیر آباد اور حیدر آباد میں ریسکیو آپریشنز جاری ہیں ۔



پانگریو کے متاثرہ گوٹھ بچل، گوٹھ علی محمد، گوٹھ جاوواورگوٹھ سومرا میں 5674 کلوگرام راشن تقسیم جاچکا ہے جبکہ پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹروں نے بدین میں ٹانڈو بھاگو روڈ کے ساتھ ساتھ 1750کلو گرام راشن بیگ فراہم کئے گئے۔



ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپس میں مزید 610 متاثرین سیلاب کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں، پانگریو روڈ (بدین) میں پاک بحریہ کی موبائل میڈیکل ٹیموں نے 230متاثرین کو طبی امداد فراہم کی گئی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.