تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:7

لوگ مررہے ہیں حکومت رپورٹیں بنا رہی ہے،لاہور ہائی کورٹ

اے آر وائی - چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اعجاز احمد چودھری نے ڈینگی کے پھیلاؤ کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ لوگ مررہے ہیں اور حکومت رپورٹوں کے پلندے بنائے پھررہی ہے۔



نوشاب اے خان ایڈووکیٹ کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات نہ کرنے کی درخواست کی سماعت کے موقع پر ڈی سی او اور سیکرٹری ہیلتھ نے عدالت میں ڈینگی کی روک تھام کےلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی ۔ جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے پہلے سے اقدامات کیوں نہیں کئے گئے۔ ڈینگی کے پھیلاؤ کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔



درخواست گزار وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات کی وجہ سے ڈینگی کو کنٹرول کیا جاسکتا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بہت سے لوگ جاں بحق ہوئے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.