17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:7
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا وزیراعظم گیلانی کو فون
اے آر وائی - برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو ٹیلیفون کر کے انہیں متاثرین سیلاب کی امداد اور بحالی کے لیئے بر طانوی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے بر طانوی وزیراعظم کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین سیلاب کی مشکلات کی تفصیلات سے اگاہ کیا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ تباہ کن سیلاب کے باعث انہوں نے اپنا دورہ امریکہ منسو خ کردیا ہے برطانوی وزیراعظم نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے اس فیصلے کو سراہا اور اپنی حکومت کی جانب سے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی بھر پور مدد کا یقین دلایا۔
برطانوی وزیراعظم نے وزیراعظم گیلانی کو بتایا کہ نیو یارک میں افغان وزیراعظم سے ان کی ملاقات ہو رہی ہے جس سے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔ وزیراعظم گیلانی نے بر طانوی وزیراعظم کو بتایا امریکہ میں پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی افغان صدر سے ملاقات کریں گی ۔ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت خطے کی صورتحال زیر غور آئی۔