تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:8

عمران فاروق کی پہلی برسی ، کارکنوں کا خراج عقیدت

اے آر وائی - ڈاکٹر عمران فاروق کی پہلی برسی کے موقع پر لندن ،اور کراچی سمیت ملک کےمختلف شہروں میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیاگیا۔متحدہ کےقائدالطاف حسین نے عمران فاروق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ عمران فاروق تحریک کانام ہے۔



کراچی میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد ، راولپنڈی،لاہور حیدرآباد اور لندن کے مقامی کمیونٹی ہال میں ڈاکٹر عمران فاروق کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ کراچی میں عمران فاروق کی برسی کے موقع پراپنے ٹیلی فونک خطاب میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نےکہاکہ انسان اپنے عمل سے پہچاناجاتاہے۔وہ عمران فاروق کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔



الطاف حسین نے ڈاکٹرعمران فاروق،کراچی میں دہشت گردی کےدوران شہید ہونے والوں،متاثرین سیلاب اور ڈینگی کی وباء سے متاثر افراد کیلئے دعا کی۔



عمران فاروق کے ایصال ثواب کیلئے راولپنڈی کے زونل آفس میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب ہوئی۔جس میں ایم کیو ایم کے رہنما سرفراز نواز ، طاہر کھوکھر، راولپنڈی زونل آفس کے انچارج زاہد ملک سمیت دیگر عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سرفراز نواز نے کہاکہ عمران فاروق کے قاتلوں کی عد م گرفتاری لمحہ فکریہ ہے۔ ایم کیوایم کے کارکنان کا کہناہےکہ عمران فاروق ان کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.