17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:8
موجودہ تعلیمی نظام کی تنظیم نو وقت کی ضرورت ہے،وزیراعظم.
اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میعاری تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے موجودہ تعلیمی نظام کی تنظیم نو وقت کی اہم ضرورت ہے.
اسلام آباد میں نظام تعلیم میں اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے کانفرنس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر ،گورنر اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور سندھ بلوچستان کے وزرائے اعلی نے بھی شر کت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری اداروں میں میعار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، اٹھارویں ائینی ترمیم میں تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے دو ہزار گیارہ کو تعلیم کا سال قرار دیا گیا ہے خواتین میں تعلیم کے حصول کا رجحان بڑھانا ہو گا انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ملک میں تین مختلف قسم کے نظام تعلیم ہیں جن کے تعلیم پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم صوبائی معاملہ ہو نے کے باوجود حکومت میلینیئم ڈیولیپمنٹ گولز کے حصول کے لیئے پر عزم ہے ان کا کہنا کہ خواندگی کی شرح کے حصول کے لیئے وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ تعاون کو تیار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بر طانیہ نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیئے 650ملین پونڈز دینے کا وعدہ کیا ہے ، تعلیم اور رترقی کا چولی دامن کا ساتھ ہے لوگوں کو تعلیم دیئے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے، دہشت گردی پر نو جوان نسل کو تعلیم کا فروغ دے کر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔