17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:8
سبزیوں کا استعمال کولسٹرول کی سطح کم کرتا ہے،امریکی ماہرین
اے آر وائی - امریکی طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر کولیسٹرول کم کرنا ہے تو سبزیاں استعمال کریں۔ مریکہ میں طبی ماہرین اور امریکی خاتون اول مشیل اوباما مل کر صحت مند غذا کے استعمال کی مہم چلا رہے ہیں۔ جس کے تحت ا سکول کے بچوں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ ورزش کریں اور پھل اور سبزیاں کھائیں۔
صحت مند خوراک اور ورزش خون میں کولسٹرول کو مناسب سطح پر قائم رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اسی پروگرام کے تحت تحقیق بھی کی گئی۔ چھ ماہ بعد تحقیق کے نتائج سے پتا چلا کہ سبزیاں کھانےوالے ساڑھے تین سو افراد کےکو لسٹرول کی سطح میں تیرہ سے چودہ فی صد کمی ہوئی تھی۔