17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:9
امریکا سے مذاکرات میں شمولیت اختیار کریں گے، حقانی
اے آر وائی - ٓافغانستان میں امریکی و نیٹو فورسز کے خلاف سرگرم عمل حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ اگرطالبان نے امریکا اور کرزئی حکومت سے مذاکرات کئے تو ان کا نیٹ ورک بھی ان مذاکرات میں شمولیت اختیار کرے گا۔
سراج الدین حقانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں ان کا نیٹ ورک محفوظ ہے لیکن پاکستان میں ان کے ٹھکانے نہیں ہیں۔
نامعلوم مقام سے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے ٹیلیفون پر انٹرویو میں سراج الدین حقانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں امریکا اور کرزئی حکومت سے مذاکرات کی اس لئے مخالفت کی تھی کہ مغربی طاقتوں نے ہمیشہ افغان جنگجو گروپوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اوراگر امریکا اور اس کے اتحادیوں نے یہی روش برقرار رکھی تو انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔