تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:9

کھیرا نظامِ ہضم کو درست رکھتا ہے

اے آر وائی - کھیرا ایک بہت مزیدار سبزی ہے اسے چاہے سلاد کے ساتھ کھائیں یا پھر خالی کھائیں۔ کھیرا کھانے سے صحت تندرست اور جسم کا نظامِ ہضم درست رہتا ہے۔



کھیرے میں کچھ ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جو معدہ کی جلن، تیزابیت اور السر سے بچاتاہے۔ کھیرے میں کاربو ہائیڈریٹس، پروٹین اور کیلشیم کا ایک خاص تناسب سے موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے معدہ میں جانے والی غیر ہاضم غذا اور تیزابیت والی اجزا آسانی سے تحلیل ہوجاتے ہیں اور السر سے بچنا ممکن ہوسکتا ہے ۔



جو لوگ اپنا بلڈ پریشر قابو میں رکھنا چاہتے ہیں انہیں وٹامنز سے بھر پور کھیرا استعمال کرنا چاہئے۔ اس کےعلاوہ ماہرین کھیرے کے جوس میں بھی بے شمار فوائد بتاتے ہیں۔ نہار منہ ایک گلاس کھیرے کا جوس پینا ناصرف قوت بخش ہے بلکہ اس سے جسم فربہ بھی نہیں ہو پاتا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.