تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:9

صدر آصف زرداری متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

اے آر وائی - صدر مملکت آصف علی زرداری اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد نے تمام ممالک کی حکومتوں پر زور دیاہے کہ وہ اپنی توجہ عوام کی سماجی اور معاشی ترقی پر مرکوز کریں۔



برطانیہ کے دورے سے واپسی پر اپنے وفد کے ہمراہ دبئی پہنچے تو دبئی کے حاکم اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں علاقائی اور عالمی اشوز سمیت امن و امان اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی ترقی اور استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.