تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:10

مچھردانی کی مانگ میں اضافہ، دکانداروں نے نرخ بڑھادیئے

اے آر وائی - ملک بھر میں ڈینگی مچھروں کے حملے کے بعد مچھروں سے بچاؤ کے لئے مچھردانی اور مچھر مار ادویات کی قیمتوں اور خریدو فروخت میں بھی اضافہ ہو گیاہے۔



ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے میں لاہور میں مچھردانی اور مچھر مار اسپرے کی قیمتیں آسمان سے باتین کرنے لگی ہیں ۔ سو روپے مین ملنے والی مچھردانی کی قیمت ڈھائی سے تین سو تک پہنچ گئی ہے ۔ جبکہ گھروں میں مچھر مار اسپرے ڈھائی ہزار تک کیا جارہا ہے ۔



دوسری جانب فیصل آباد میں بھی ڈینگی سے ایک مریض کے جاں بحق ہونے کے بعد شہری خوف زدہ ہوگئے ہیں اور گنجائش نہ ہونے کے باوجود بھی مچھردانی اور مچھر مار اسپرے خرید رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.