21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:42
آلو بخارے کا شربت کئی بیماریوں میں مفید ہے
اے آر وائی - آلو بخارے کا شربت نہ صرف گرمی میں توانائی پہنچا کر تازہ دم کر دیتا ہے بلکہ کئی بیماریوں میں بھی مفید ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق آلو بخارے کا استعمال خون کی کمی کے مرض میں مبتلا افراد کو فائدہ پہنچاتا ہے اور چھاتی کے کینسر سے بچانے میں بھی مدد دیتا ہے ۔
شوگر کے مریض بھی اسے کسی ہچکچاہٹ کے بغیر کھا سکتے ہیں، یہی نہیں آلو بخارے کا استعمال بالوں ، بینائی اور جلد کے لیے بھی مفید ہے ۔