21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:0
پنجاب: ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد67 ہوگئی
اے آر وائی - پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید گیارہ مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد سڑسٹھ ہوگئی ہے
پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے مزید بارہ سو مریض اسپتالوں میں لائے گئے جس میں سے ایک ہزار مریضوں کاتعلق لاہور سے ہے ۔ جس کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سات ہزار سات سو سے تجاوز کرگئی ہے ۔
دوسری جانب لاہور میں انتظامیہ نے ڈینگی ٹیسٹ کےلئے زائد فیس وصول کرنے پر دس لیباٹریز کے خلاف کارروائی بھی کی ہے۔