21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:51
کراچی بدامنی: پولیس افسران آج سپریم کورٹ میں پیش ہونگے
اے آر وائی - سپریم کورٹ نےکراچی بدامنی کیس میں پولیس کی یومیہ رپورٹس پرعدم اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ سپریم کورٹ نےعدم اطمینان کی بنا پرایڈوکیٹ جنرل سندھ،آئی سندھ سی سی پی اوکراچی اورتمام ڈی آئی جیز کوآج طلب کرلیا ہے۔
اس سے قبل چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نےکراچی بدامنی ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ تاہم عبوری طور پرحکومت سندھ کومختلف ہدایات جاری کی تھیں کہ کراچی رجسٹری میں موجود سپریم کورٹ کے جسٹس انورظہیر جمالی اور جسٹس سرمدجلال عثمانی کےروبروچوبیس جولائی دوزہزارگیارہ کے بعد ہونے والےجرائم، مقدمات اور ان کی پیشرفت سےمتعلق روزانہ کی بنیاد پررپورٹس پیش کی جائیں ۔