تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:0

سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال

اے آر وائی - سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد انتیس ہوگئی ہے۔ واقعہ کے خلاف اہل تشیع تنظیموں کی جانب سے کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے ۔



صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ضلع مستونگ میں گزشتہ روز ایران جانیوالے والے زائرین کو بس سے اتار کرگولی ماردی گئی جس کے نتیجے میں انتیس افرادجاں بحق ہوگئے نقاب پوش حملہ آوروں کی تعداد ایک درجن کے قریب تھی جو دوگاڑیوں میں سوارہوکر آئے تھے۔ واردات کے بعد مسلح افراد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔



واقعہ کے خلاف شیعہ تنظیموں نے تین روزہ سوگ کے علاوہ آج کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے جس کے باعث شہر کے چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.