21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:19
سیب توانائی بخش اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے
اے آر وائی - مشہور ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے معالج کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ سیب توانائی بخش اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ اس کا روزانہ استعمال کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
سیب نفیس خوش ذائقہ غذا ہونے کے ساتھ اپنے اندر طبی و شفائی اثرات کے اعتبار سے تمام پھلوں میں اعلی دکھائی دیتا ہے۔ اس کا متواتر استعمال دل و دماغ اور جگر کو طاقت بخشتا ہے۔ اور خشک کھانسی، امراضِ معدہ، ہائی بلڈ پریشر، جوڑوں کے درد اور امراض چشم میں مفید ہے۔ سیب گردے میں پتھری پننے کے عمل کو روکتا ہے۔