21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:19
بینکنگ کورٹ نے سینیٹر پرویز رشید کو اشتہاری قرار دے دیا
اے آر وائی - لاہور کی بینکنگ کورٹ نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید کو اشتہاری قراردیدیا ہے۔ سینیٹر پرویز رشید نے زرعی ترقیاتی بینک سے انیس سو ستاسی میں ستترلاکھ روپے قرضہ لیاتھا اور واپس نہیں کیا۔
قرض بڑھ کر دو کروڑ روپے سے زائد ہوگیا۔ عدالت کے بار بار طلب کرنے پر بھی پرویز رشید پیش نہ ہوئے جس پر انہیں اشتہاری قرار دیدیا گیا۔