تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:44

کراچی بد امنی کیس: پولیس رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

اے آر وائی - سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی ازخود نوٹس کیس میں پولیس افسران پیر کو رپورٹ سمیت پیش ہونگے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں یومیہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔



سپریم کورٹ کےعبوری حکم کے مطابق پولیس کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پولیس کی کارگردی کی یومیہ رپورٹ جمع کرانی ہے تا ہم پولیس کی جانب سے رپورٹ تو جمع کرائی گئی لیکن دورکنی بینچ نے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا جس پر آئی جی سندھ نے چیف جسٹس سے مہلت طلب کرلی ہے۔ پولیس کے اعلی افسران پیر کو دوبارہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں رپورٹ پیش کریں گے۔



دریں اثنا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے آئی جی سندھ واجد درانی نےکہا کہ ٹارگٹ کلرز کو پکڑنا آسان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری اسلم نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیا ں کی ہیں ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.