تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:19

دفترخارجہ نے خروٹ آباد واقعہ سے متعلق رپورٹ پیش کردی

اے آر وائی - دفتر خارجہ نے خروٹ آباد واقعہ سے متعلق روسی اور تاجک سفارتخانوں کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات پر مبنی رپورٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو جمع کروادی ہے۔



کمیٹی کو بجھوائی جانے والی رپورٹ کے مطابق روسی اور تاجک سفارتخانوں کی جانب سے خروٹ آباد واقعہ میں مارے جانے والوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ان کے پاکستان کے دورے اور قیام کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا۔



روسی اور تاجک سفارتخانوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق مرنے والے نہ تو کبھی انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں اور نہ ہی ان کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق ثابت ہو سکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.