21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:42
امریکی وفد کی رحمان ملک سے ملاقات
اے آر وائی - وزارت داخلہ میں امریکی ڈائریکٹر ایف بی آئی رابرٹ ملر سے ملاْقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رابرٹ ملر نے کہا کہ وزیر داخلہ رحمن ملک سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں تعاون بڑھانے سمیت معلومات میں تبادلے سے متعلق تعاون کومزیدفروغ دینے پربات چیت ہوئی۔
رابرٹ ملر نے میڈیا کوبتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان اور خطے میں دہشت گردی کے حوالے سے بھی بات ھوئی انھوں نے کہا کے دہشت گرد امریکہ پاکستان اور پورے دنیا کے امن لئے خطرہ ہیں اور امریکا ان کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستانی اداروں کی تربیت کرے گا۔وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ امریکی وفد سے ملاقات میں حقانی نیٹ ورک پر بھی بات ھوئی انھوں نے کہا کے حقانی نیٹ ورک پاکستان میں نہیں ھے اور اگر اسکے خلاف معلومات ملیں تو پاکستان فورا اسکے خلاف کارروائی کرے گا۔