21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:51
قرض نادہندگی،شہبازشریف کی ساس اورسالوں کی جائیداد نیلام ہوگی
اے آر وائی - لاہور کی بینکنگ کورٹ نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خوشدامن اور برادران نسبتی کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیدیا ۔
وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خوشدامن گلشن معراج اور برادران نسبتی ایوب معراج اور یونس معراج نے فیصل بنک سے چار کروڑ نواسی لاکھ روپے قرض لئے،یہ قرضہ گلشن پولی پیکس کمپنی کے نام سے حاصل کیا گیا،تاہم قرض لوٹانے کی بجائے کمپی کو دیوالیہ قرار دے دیا گیا ۔جس پر عدالت نے قرض کے عوض رکھی گئی جائیداد کو نیلام کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جائیداد ستائیس اکتوبر کو نیلام ہوگی۔