تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:43

پنجاب:ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد75ہو گئی

اے آر وائی - پنجاب میں ڈینگی بخار سے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پچہتر ہو گئی۔ ایک ہی علاقے کے تین افراد ڈینگی بخار سے جاں بحق۔



ڈینگی بخار روزانہ کئی افراد کی جانیں لے رہا ہے۔ والٹن میں ایک ہی علاقے کے تین افراد ڈینگی بخار کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ پینتالیس سالہ سکینہ بی بی بھی ان میں سے ایک ہے جو ڈینگی بخار اور ہسپتال کے عملے کی لاپرواہی کی نذر ہو گئی۔



اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ یہاں ہر گھر میں ایک یا دو لوگ ڈینگی بخار کا شکار ہیں ، لیکن انتظامیہ نے کوڑ ے کرکٹ کے ڈھیر کو ٹھکانے لگانے کی بجائے ایک کوڑا گھر ان کے گھروں کے سامنے کھڑا کر دیا ہے۔ اس وقت حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں آٹھ ہزار کے لگ بھگ افراد ڈینگی بخار کا شکار ہیں اور ڈینگی بخار کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.