21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:10
آئی ایس آئی سربراہ کی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات
اے آر وائی - ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب جنرل ڈیوڈ پیٹریئس سے ملاقات کی جس میں حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
امریکی اخبار کے مطابق اس ملاقات کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔کابل میں امریکی سفارتخانے پر مبینہ طور پر حقانی نیٹ ورک کے حملے کے بعد امریکا نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کیلئے دباؤ ٰٕں اضافہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنرل احمد شجاع پاشا نے امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کی رہائش گاہ پر وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کی ۔واضح رہے کہ آئی ایس آئی اور سی آئی اے کے سربراہاں کے درمیان یہ ایک ہفتے میں تیسری ملاقات تھی۔