21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:52
آرمی چیف کا کراچی کا دورہ، تاجروں کے وفد سے ملاقات
اے آر وائی - آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کو رہیڈ کوارٹرزکراچی کا دورہ کیا جہاں انھیں کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کراچی کےتاجروں کے وفد نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو کراچی میں امن و امان کی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو سندھ میں سیلاب کی صورتحال اور پاک فوج کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ بعدازاں کراچی کے تاجروں کے وفد نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی اور آرمی چیف کی جانب سے کراچی کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرنے کو سراہا۔