22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:23
سوات: خودکش حملہ آور2ساتھیوں سمیت ہلاک،2گرفتار
اے آر وائی - سوات کے علاقے پٹاری میں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں وہ دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ دو مبینہ حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پٹاری میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی اور ایک شدت پسند نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں وہ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا جن میں سے ایک زخمی حالت میں ہے ۔ سیدو شریف ، پٹاری اور دیگر نواحی علاقوں میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔