تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:1

لاہور: ڈینگی ٹیسٹ کی فیس مقرر کرنے کےخلاف دائر درخواست مسترد

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی جبکہ لیبارٹریاں سیل کرنے کے خلاف دائر ایک اور درخواست کی سماعت دوپہر دو بجے تک ملتوی کردی۔



سیکرٹری صحت کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ڈینگی ٹیسٹ کرنے پر کل لاگت 70 روپے آتی ہے اس لئے فیس 90 روپے مقرر کی گئی ہےتاکہ غریب مریض بھی اپنا ٹیسٹ با آسانی کراسکیں۔ عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ لیبارٹریاں 90 روپے میں ٹیسٹ کریں اور ڈینگی ٹیسٹ کے تمام لیبارٹریوں میں علیحدہ کاؤنٹر بنائے جائیں۔



ہائی کورٹ نے لیبارٹریاں سیل کرنے کے خلاف دائر ایک اور درخواست کی سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار لیبارٹریوں کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کا کام قانون سازی ہے نہ کہ چھاپے مارنا۔ وزیراعلیٰ کے حکم پر مخصوص لیبارٹریوں کو سیل کیا جارہا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف مخصوص لیبارٹریوں کو سیل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.