تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:25

سندھ میں سیلاب،سپریم کورٹ نے حکومتی رپورٹ مسترد کردی

اے آر وائی - سپریم کورٹ نے سندھ میں سیلاب کے حوالے سے محکمہ آبپاشی کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نےاپنے ریمارکس میں کہا کہ محکمہ آبپاشی کی رپورٹ کو پڑھیں گے بھی نہیں۔ بند تو ڑنے کے ذمہ دار ابھی تک اپنی نو کریوں پر فائز ہیں۔ رپورٹ سندھ حکومت کے وکیل میران شاہ کی جانب سے پیش کی گئی ۔



میران شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ جامع رپورٹ پیش کریں گے۔ گزشتہ سا ل بند تو ڑنے کے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.