تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:52

لاہور میں آج ڈینگی سے مزید سات افراد جاں بحق

اے آر وائی - لاہور میں آج ڈینگی سے مزید سات افراد دم توڑگئے جبکہ ایک شخص اوکاڑہ میں چل بسے پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد تراسی ہوگئی ہے۔



پنجاب میں آٹھ ہزاردوسوسترہ سے زائد لوگ ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں جن میں صرف لاہور کے ساڑھے سات ہزار مریض شامل ہیں ۔حکومت کے تمام تر اقدامات کے باجود ڈینگی کی وبا پر قابو پانا محال ہوگیا ہے اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اسپتالوں میں جگہ کم ہونے کے باعث ایک بیڈ پر دو سے تین مریض زیر علاج ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسپرے نہیں کروایا جارہا ۔



حکومت پنجاب نے لاہور میں پیر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وزیرتعلیم پنجاب کے مطابق اسکولوں کا وقت صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک ہوگا۔ یونیفارم میں نیکر اور ہاف آستین والی شرٹس پہننے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ شام کو کھیل کےمقابلے بھی نہیں کرائے جاسکیں گے۔وزیر تعلیم پنجاب کی جانب سے اسپرے نہ کرنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کرنے کا حکم دے دیا گیا سری لنکن ٹیم نے اپنی سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ڈینگی کی افزائش کی جگہوں کو ختم کرنا ہوگا ۔سری لنکن ٹیم نے ڈینگی کی تین اقسام کی بھی نشاندہی کی ہے جن میں ڈینگی فیور ، ڈینگی شاک فیور ، ڈینگی ہیمرجک فیور شامل ہیں۔



فیصل آباد میں ایک جاں بحق اور پانچ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ملتان میں پانچ جاں بحق جبکہ دو سو سے زائد افراد زیر علاج ہیں سندھ میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے اور268 افراد میں تصدیق ہوئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں پانچ افراد جاں بحق اور دو سو افراد متاثر ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.