تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:11

ڈینگی سے بچاؤ کی آگاہی،وزیراعلی پنجاب کے دورے

اے آر وائی - وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہریوں کو ذمہ داریوں کا احساس دلانے اور صفائی کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے دکانوں اور گھروں کے دورے شروع کردیے۔



وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز کے اعلان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے لاہور میں مختلف گھروں، ٹائروں کی دکانوں اور نرسریوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ان مقامات کے دورے کے دوران ان جگہوں کی نشاندہی کی جہاں ڈینگی مچھر پیدا ہوسکتے ہیں یا پرورش پاسکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں کو مچھروں کی آماہ جگاہ نہ بننے دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.