22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:11
بدین اور ٹھٹھہ کے متاثرین میں پاکستان کارڈز کی تقسیم
اے آر وائی - صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر بدین اور ٹھٹھہ کے متاثرین میں آج سے پاکستان کارڈز کی تقسیم شروع کردی گئی۔
صدر نےبلاول ہاوس کراچی میں ضلع ٹھٹھہ ، ٹنڈو الہیار اور عمرکوٹ کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن آفیسرز اور منتخب نمائندوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے متاثرین کی تازہ صورتحال سے آگاہی حاصل کی ۔ اس موقع پر صدر مملکت کے ہمراہ گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان بھی موجود تھے جبکہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ وزیر اعلی ہاوس سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔
صدر مملکت نے کہا کہ متاثرین بارش میں ڈینگی وبا پھیلنے سے روکنے کے لیے موثر فیومیگیشن کی جائے ،اور خیمے ، مچھر مار ادویات اور مچھردانیاں درآمد کی جائیں ،صدر آصف علی زرداری نے بارش سے تباہ ہونیوالی فصلوں اور مستقبل میں غذائی اجناس کی کمی پر قابو پانے کے لیے محکمہ زراعت اور خوارک کے حکام کے ساتھ علیحدہ اجلاس منعقد کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔