22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:20
حقانی نیٹ ورک کا پاکستان میں وجود نہیں ، فردوس عاشق اعوان
اے آر وائی - وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کاپاکستان میں وجود نہیں ہے، کسی کے پاس اطلاعات ہیں تو فراہم کی جائیں ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہناتھاکہ پاکستان پر گزشتہ چونسٹھ برس سے الزمات لگائے جارہے ہیں جبکہ ہم دنیا کو محفوظ کرتے کرتے خود غیر محفو ظ ہوگئے ہیں ۔ ان کاکہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ پاکستان کی مدد کرے ۔ ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ پاکستان مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔