22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:11
یوایس ایف ، وزیراعظم کی نوارب روپے منصوبوں کی منظوری
اے آر وائی - وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کی سربراہی میں بورڈ آف یونیورسل سروس فنڈ کے اجلاس میں نوارب روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔
یوایس ایف پائیلٹ پراجیکٹ کے تحت راولپنڈی،کراچی اورملتان میں ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج،کراچی،نشترمیڈیکل کالج ملتان اورہولی فیملی کالج راولپنڈی کوالگ بارہ سائیٹس کے ساتھ منسلک کرکے چھوٹے پیمانے پرٹیلی میڈیسن نیٹ ورک کاقیام عمل میں لایا جائے گا۔
قائم کی جانیوالی ریموٹ سائیٹس میں ڈیجیٹل اسٹیتھو سکوپ ، ڈیجیٹل ڈرماسکوپ ، پورٹیبل الٹراسائونڈ ، ڈیجیٹل ای سی جی کی سہولیات مہیا ہونگی۔ وزیراعظم نے یونیورسل سروس فنڈ کوسیلاب زدہ بدین ،ٹھٹھٹہ،،نواب شاہ ،میرپورخاص،سانگھڑ اور نوشہروفیروز کے علاقوں کوبھی ٹیلی میڈیسن نیٹ ور ک میں شامل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔