23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:20
پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 84ہوگئی
اے آر وائی - پنجاب میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں لاہور میں بارہویں جماعت کی طالبہ بھی ڈینگی کی وجہ سے دم توڑ گئی ۔ جس کے بعد ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد چوراسی ہوگئی ہے ۔
پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار آٹھ سو سے زائد ہے ۔ جس میں ساڑے آٹھ ہزار مریضوں کا تعلق لاہورسے ہے ۔ اسپتالوں میں مریض بڑی تعداد میں لائے جارہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اسپتالوں میں بیڈز کی قلت ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت سرکاری اسپتالوں کے ساتھ چھوٹی ڈسپنسریوں کو بھی فعال کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ بڑے اسپتالوں میں مریضوں کا رش کم کیاجاسکے ۔
پنجاب حکومت نے ڈینگی کے خلاف مزید اقدامات کرتےہوئے لاہور میں ایک ماہ کےلئے تمام اسکولوں میں یونیفارم کی پابندی ختم کردی ہے ۔ وزیراعلی شہبازشریف نے ہدایت کی ہے طلبہ ڈینگی سے بچاؤ کےلئے مکمل آستین والے کپڑے پہنیں۔